اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ طاس معاہدہ:پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

سندھ طاس معاہدہ پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی سندھ طاس معاہدہ:پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ تنازع کیس میں بھارت کے خلاف اہم قانونی کامیابی مل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا جس میں بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیاراور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہوگی۔

حکم نامے میں لکھے متن کے مطابق پاکستان 2 فروری تک یہ واضح کرے وہ کون سی دستاویز چاہتا ہے، کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔

ثالثی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھارت شریک ہو یا نہ ہو سماعت جاری رہے گی، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد دی ہیگ کی عدالت میں پیش ہوگا۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا، بھارت نے ہائیڈرو پاور ڈیمز میں غیرقانونی طورپر پانی ذخیرہ کیا۔

عالمی ثالثی عدالت کا کہنا ہے کہ پانی روکے جانے کے پاکستانی موقف کے لیے لاگ بکس ریکارڈ اہم ہیں،

مقبوضہ کشمیر میں ڈیمز کے آپریشنل لاگ بکس تنازع کے اہم اور لازمی شواہد ہیں۔

ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت کو اضافی پانی روکنے کی اجازت کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ بھی بھارت کو عبوری اقدامات کا کوئی اختیار نہیں دے سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481