اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس سے 30 منٹ طویل ملاقات

سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس سے 30 منٹ طویل ملاقات

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے ملاقات کی، جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ بھی سپریم کورٹ پہنچے۔ سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ نے ملاقات سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ اور بعد ازاں اٹارنی جنرل سے بھی گفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس کے سامنے اپنے تحفظات رکھے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائے جانے سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ معاملہ آپریشن اور اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقلی تک جا پہنچا، تاہم اس بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال میں ریٹینا کے ماہر ڈاکٹر کی سہولت موجود نہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے اور ان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے کئی دن تک غلط بیانی کرتے رہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ان کے لیے ریڈ لائن ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو اپنے تحفظات چیف جسٹس تک پہنچانے کی درخواست کی جا چکی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481