اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے این پی کے سینئر رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

اے این پی کے سینئر رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

مردان: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما محمد جمال ناصر اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ اس اہم سیاسی پیش رفت کا باضابطہ اعلان وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما انجینئر امیر مقام نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی دعوت پر محمد جمال ناصر نے پارٹی جوائن کی ہے اور یہ دن پارٹی کیلئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور بالخصوص طلبہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاست صرف نعروں کا نام نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینا اصل سیاست ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سابق سینئر رہنما محمد جمال ناصر نے کہا کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں 15 سال کام کیا اور وہاں اچھا وقت گزارا، تاہم گزشتہ 13 برسوں سے خیبرپختونخوا میں بدامنی اور عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کیا جائے تو واضح فرق نظر آتا ہے، ان کے علاقے میں بے شمار مسائل حل طلب ہیں اور نوجوان شدید بے چینی کا شکار ہیں۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات عوامی مسائل کے بجائے احتجاجی سیاست ہیں۔ پشاور یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، تنخواہوں اور پنشن کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو پورا اور اضافی حصہ مل رہا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے بھی خصوصی فنڈز دیے جا رہے ہیں، تاہم ان فنڈز کے شفاف استعمال پر صوبائی حکومت کو جوابدہ ہونا ہوگا۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی قابلِ تقلید ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کو بھی عملی اقدامات اور عوامی ریلیف پر توجہ دینی چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481