اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپر سی ایم مریم نوازشریف کی سپر ٹیم کا سپر کارنامہ

سپر سی ایم مریم نوازشریف کی سپر ٹیم کا سپر کارنامہ

لاہور،سپر سی ایم مریم نوازشریف کی سپر ٹیم کا سپر کارنامہ،مری میں متواتر 30گھنٹے برفباری سے روڈز پر دو دو فٹ برف جم گئی- مری میں برف باری کے بعد185-کلو میٹر چھوٹی بڑی48-سڑکیں صاف کر دی گئیں -برف صاف، روڈز کلیئر،مری کی رونقیں لوٹ آئیں -مری کے بیشتر حصوں میں ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہوگئی-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر قائم کردہ سنو کلیئرنس سیل دن رات متحرک ہے-وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر برف ہٹانے کے لئے جدید ترین مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے- برف توڑنے اور ہٹانے کے لئے مکینیکل سنو سوئیپر سڑکوں پر لگا دئیے گئے -ہیوی ڈیوٹی بلڈوزر کے ذریعے سڑکوں پر جمعی برف کی کئی فٹ طویل تہہ کو ہٹا کر راستے کلیئر کئے گئے -برف باری پر پھسلن سے بچاؤ کے لئے مری کی سڑکوں پر مسلسل نمک پاشی جاری ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ملک صہیب احمد،ڈی سی مری اور پوری ٹیم شب وروز سرگرم ہے-گورنر ہاؤس، ابوظہبی روڈ، پنڈی پوائنٹ،کشمیر پوائنٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بھی برف ہٹانے کے بعد کھول دئیے گئے -راولپنڈی مری کشمیر روڈ کو گھوڑا گلی، سنی بینک، کلڈانہ،جھیکا گلی، لوئر ٹوپا تا لوئر دیوار تک 33کلو میٹر طویل تمام راستے مکمل کلیئرکر کے ٹریفک کے لئے بحال کر دئیے گئے- لوئر ٹوپا تا پتریا ٹہ تک 15کلو میٹر سڑک کھول دی گئی -کوہالہ بریج تا جھیکا گلی اپر دیوار تک ٹریفک بحال کردی گئی-کلڈانہ تاباڑیاں، بانتھرا تا لارنس کالج، ڈی چوک، سی ایم ایچ چوک تا جھیکا گلی کی بر ف ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی ہے-جی پی او کلڈانہ روڈ سے بھی برف ہٹا دی گئی -مال روڈ، ہال روڈ، بینک روڈ، امتیاز شہیدروڈ، مثیاری لنک روڈ، کارٹ روڈ بھی کلیئر کر دی گئی-مین جناح روڈ، جیسیس میری روڈ، موچی منڈی روڈ، گھوڑا گلی روڈ،موہڑ شریف روڈ، خالد روڈ، سنی بینک پر بھی ٹریفک بحال کردی گئی-ہل ڈوھلوں روڈ،خانی تک روڈ گہیل ڈھانڈا روڈ، سراسی روڈ،کشمیری بازار سے برف ہٹا دی گئی -کوٹلہ ستیاں اور مضافاتی علاقے بھی کلیرکر دئیے گئے، برف ہٹا کر روڈز صاف کر دی گئیں –


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481