اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں میں برفباری،سڑکیں بند،بجلی متاثر

ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں میں برفباری،سڑکیں بند،بجلی متاثر

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)ضلع ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں گلیات سرکل بکوٹ کے عوام برفباری کے بعد مشکلات کا شکار بجلی کا نظام درھم برھم تمام رابطہ سڑکیں نتھیاگلی اور ایبٹ آباد سے کٹ کر رہ گئیں ۔ گلیات کے علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بجلی بحال کرتے ہوئے ۔ مقامی لوگوں کو سامان کندھوں پر اٹھا کر کئی کلومیٹر برف میں پیدل چلنا پڑہ رہا ھے ۔ نتھیاگلی بکوٹ روڈ کی بندش سے لاکھوں افراد محصور ہو کر رہ گئے ۔ سرکل بکوٹ کو ایبٹ آباد سے ملانے والی تمام رابطہ سڑکیں نتھیاگلی بکوٹ روڈ نتھیاگلی درویش آباد علی آباد روڈ ٹھنڈیانی پٹن پلہیر روڈ ٹھنڈیانی میرا رحمت خاں کُکمنگ روڈ ایوبیہ خانسپور ریالہ روڈ سوار گلی بوئی ملکوٹ روڈ اور گلیات سے تحصیل لورہ کو ملانے والی سڑکیں باڑیاں سیر روڈ ذیارت معصوم چھانگلہ روڈ بری طرح متاثر ہوئیں اور تین روز سے عوام علاقہ کئی فٹ برف میں پیدل چل کر ضروریات زندگی کے لیے سفر کرنے پر مجبور مقامی سیاست قیادت غائب سرکاری مشینری سیاحوں کو ہرممکن سہولت دینے کیلئے مین ایبٹ آباد کوہ مری روڈ پر مصروف اسکے باوجود تین روز گزرنے کے باوجود علاقہ سے رابطہ بحال نہ ہوسکا عوام علاقہ کا خیبرپختونخواہ حکومت اور وفاقی حکومت پر تنقید جو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ۔ سرکل بکوٹ اور پہاڑی علاقوں میں عوام پہلے ہی سرکاری سہولیات سے محروم ہیں ہسپتال تعلیم کے بعد پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ھے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481