اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈیرہ اسماعیل خان،شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا،5جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان،شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا،5جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان،امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم کے گھر منعقدہ شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا قریشی موڑ کے قریب موسیقی کے پروگرام کے دوران پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور خودکش حملہ آور سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481