اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیوی کو گھورنا یا طلاق و دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار

بیوی کو گھورنا یا طلاق و دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی اور بچوں سمیت گھر میں رہنے والے افراد کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کر لیا گیا۔ نئے قانون کے تحت بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک وائلینس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر نافذ ہوگا اور اس کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے دیگر افراد پر ہوگا۔

قانون کے تحت بیوی، بچوں یا دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا، جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی دینا، گھر میں عزت نفس یا پرائیویسی مجروح کرنا اور معاشی استحصال بھی جرم ہوگا۔ ان جرائم پر تین سال تک کی قید یا ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید ہو سکتی ہے۔

ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شکایات پر فوری سماعت کریں، جس میں درخواست کی وصولی کے سات روز کے اندر سماعت ہوگی اور 90 روز کے اندر فیصلہ دیا جائے گا۔ متاثرہ شخص کو مشترکہ رہائش گاہ میں رہنے، جوابدہ رہائش فراہم کرنے یا شیلٹر ہوم میں منتقل کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ تشدد کرنے والے شخص کو متاثرہ شخص سے دور رہنے اور جی پی ایس ٹریکر پہننے کی ہدایت دی جائے گی۔

قانون میں گھریلو تشدد کو جسمانی، جذباتی، نفسیاتی، جنسی اور معاشی بدسلوکی کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے، جس سے متاثرہ شخص میں خوف یا نقصان پیدا ہوتا ہو۔ کم سے کم سزا چھ ماہ اور زیادہ سے زیادہ تین سال تک ہوگی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481