اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدیدبرفباری میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں جاری

شدیدبرفباری میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں جاری

شدید برفباری کے دوران مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاک فوج عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات مصروف ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، اور سخت موسم اور شدید سردی کے باوجود پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔

پاک فوج کے جوان بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ شہریوں کو برف میں پھنسے ہوئے گاڑیوں سے نکال کر حفاظتی جگہوں تک منتقل کر رہے ہیں۔ ریسکیو کیے گئے افراد کو خوراک، طبی امداد اور گرم کمبل بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کی امدادی کارروائیاں قابلِ تحسین اور باعثِ فخر ہیں۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ منظم ریسکیو اور ریلیف آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم کے اعتماد پر پورا اترتی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481