اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی کرکٹرز کے مبینہ کروڑوں کےفراڈ پر وضاحت سامنے آ گئی

پاکستانی کرکٹرز کے مبینہ کروڑوں کےفراڈ پر وضاحت سامنے آ گئی پاکستانی کرکٹرز کے مبینہ کروڑوں کےفراڈ پر وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز سے منسوب مبینہ کروڑوں روپے کے فراڈ سے متعلق خبروں پر کھلاڑیوں کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ قومی کرکٹرز نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایک نجی کمپنی میں قانونی طریقے سے سرمایہ کاری کی تھی اور اب تک کسی دھوکے یا فراڈ کا سامنا نہیں ہوا۔

کھلاڑیوں کے مطابق متعلقہ کمپنی ان سے مسلسل رابطے میں ہے اور مارچ تک تمام واجبات کی ادائیگی مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک صرف دو چیک واپس آئے ہیں، جسے کمپنی نے تکنیکی مسئلہ قرار دیا ہے۔

قومی کرکٹرز نے بتایا کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا۔ کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال کوئی سنگین مسئلہ سامنے نہیں آیا اور اگر مستقبل میں کوئی پیش رفت ہوئی تو فوری اطلاع دی جائے گی۔

کھلاڑیوں کے مطابق کمپنی کے ذمہ واجبات مارچ تک کلیئر کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، جبکہ کمپنی کا مالک دبئی میں مقیم ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی کرکٹر کی جانب سے کسی سرکاری یا قانونی فورم پر باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی گئی اور نہ ہی اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رسمی درخواست دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں نے ایک سابق کپتان کی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی، جبکہ اس سرمایہ کاری میں موجودہ اور سابق کپتانوں سمیت کئی معروف کرکٹرز کے نام سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ کھلاڑیوں نے غیر معمولی منافع کی امید پر براہِ راست کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481