اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چترال:دروش ارندو میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

چترال:دروش ارندو میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

لوئر چترال کے علاقے دروش ارندو میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ ارندو کے ڈومیل علاقے میں پیش آیا جہاں برفانی تودہ ایک رہائشی مکان پر آ گرا۔

ریسکیو 1122 لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران برف کے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ شدید برف باری کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم پاک فوج، ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو فوری طبی امداد فراہم کر کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے دروش ورڈب پہنچا دی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481