اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد،گلیات سرکل بکوٹ میں برفباری کے بعد خوبصورت مناظر

ایبٹ آباد،گلیات سرکل بکوٹ میں برفباری کے بعد خوبصورت مناظر ایبٹ آباد،گلیات سرکل بکوٹ میں برفباری کے بعد خوبصورت مناظر

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) ضلع ایبٹ آباد اور ہزار ڈویژن کے تمام بالائی پہاڑوں پر موسم سرما کی دوسری برفباری کے سپل کے اثرات پہاڑوں سے اتر کر شہروں اور نشیبی علاقوں تک ہلکی برفباری سے جہاں مرجھائے چہرے کھل اٹھے وہاں ہی سفری سہولیات ناپید ۔ گلیات سرکل بکوٹ کے ایوبیہ نتھیاگلی ٹھنڈیانی ڈونگا گلی میرن جانی مکشپوری کی شدید برفباری کے باعث ایبٹ آباد سے سرکل بکوٹ اور گلیات کا رابطہ کٹ کر رہ گیا

بکوٹ نتھیاگلی روڈ سرکل بکوٹ کے لاکھوں افراد کو ضلعی ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد سے ملانے والی شاہراہ مکمل بند ٹھنڈیانی سے پٹن پہلیر روڈ ایوبیہ سے ریالہ ملکوٹ بیروٹ کی تمام رابطہ سڑکیں کالاباغ سے گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں چھانگلہ گلی سے تحصیل لورہ سیر شرقی زیارت معصوم جیسی تمام رابطہ سڑکوں پر فی الحال کسی قسم کی مشینری کام نہیں کر رہی رات سے شروع ہونے والی برفباری کے باعث ۔ اس شدید سرد موسم میں ضلع ایبٹ آباد کے ادارے ریسکیو 1122 پولیس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ ہائی وے اتھارٹی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ برقیات سب اپنی اپنی کوششوں میں مصروف رہے اور مین شاہراہ ایبٹ آباد کوہ مری روڈ کو صاف کرکے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے سہولیات پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔

 

رات کو ایبٹ آباد ہرنو کے سیاحتی مقام سے راستہ بند کیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اسی طرح راولپنڈی اسلام آباد سے کوہ مری سرکل بکوٹ آذاد کشمیر اور گلیات کی طرف آنے والے سیاحوں کو ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر روکا گیا تاکہ رش سے بچا جائے اسکے باوجود بڑی تعداد میں سیاحوں کا رخ اور ٹریفک بلاک ہونے سے لمبی قطاریں لگ چکے ہیں

 

 

۔عوام علاقہ سرکل بکوٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نتھیاگلی بکوٹ روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکوں کو بحال کیا جائے اور عوام کو سہولیات دی جائیں ۔ کوھالہ سے راولپنڈی مری اور مظفرآباد کے لیے ٹریفک بحال ھے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں

 

 

 

تاہم گلیات اور ہزار ڈویژن کے کاغان ناران شوگران کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کرنے اور دوران سفر تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے متعلقہ ادارے بار بار متنبہ کررہے ہیں کہ جب تک راستے مکمل بحال نہ ہوں سیاح سفر سے گریز کریں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481