اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نتھیاگلی اور مری میں شدید برفباری،برفانی طوفان

نتھیاگلی اور مری میں شدید برفباری،برفانی طوفان

نتھیاگلی میں  برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مری اور گرد و نواح میں شدید برفانی طوفان کی صورتحال برقرار ہے۔ برفباری کے باعث موسم انتہائی سرد ہوچکا ہے اور شہریوں و سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اس وقت درجہ حرارت صفر سے منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے جبکہ تیز ہواؤں کی رفتار 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب مری میں برفباری کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری رضا تنویر خود سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سیاحوں کی رہنمائی کے انتظامات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس افسران اور اہلکار مال روڈ، مری ایکسپریس وے، کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ، نیو مری اور دیگر اہم مقامات پر موجود ہیں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481