اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ گل پلازہ:ایم سی افضل زیدی ہٹا دیے گئے

سانحہ گل پلازہ:ایم سی افضل زیدی ہٹا دیے گئے

سانحہ گل پلازہ: ایم سی افضل زیدی ہٹا دیے گئے،سمیراحسین کو اضافی چارج

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے گل پلازہ کی آتشزدگی اور سابقہ واقعات کے بعد میونسپل کمشنر افضل زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افضل زیدی کو سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت 19 گریڈ کی افسر سمیراحسین کو میونسپل کمشنر کے ایم سی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افضل زیدی گزشتہ ماہ 3 سالہ ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے واقعے کے بعد تنقید کی زد میں تھے اور گل پلازہ آتشزدگی کے دوران بھی ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق افضل زیدی کو بیرون ملک سفر سے بھی روکا گیا تھا، اور وہ ترکی جانے کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تھے لیکن اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481