اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہبازشریف کی ٹرمپ کیساتھ سرگوشیاں عالمی توجہ کامرکز بن گئیں

شہبازشریف کی ٹرمپ کیساتھ سرگوشیاں عالمی توجہ کامرکز بن گئیں

ڈیووس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ کے ساتھ سرگوشیاں عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں

سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی سرگوشیاں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ جمعرات کو پاکستان سمیت مختلف ممالک نے ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔

صدر ٹرمپ نے تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور ہوں اور بورڈ کے تحت اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481