اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگالی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے مشیر برائے کھیل آصف نذر الاسلام نے کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی سکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ وقت کے اندر بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481