اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد میں اسپیشل جج سنٹرل شارخ ارجمند نے فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق نجف حمید پہلے ہی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر چکے تھے، جسے اب مستقل قرار دے دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ معاملہ فریقین کے مابین طے پا چکا ہے، جس کے بعد ضمانت منظور کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں نجف حمید پر فراڈ سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ملزم کی جانب سے وکلا عبد القدیر اور احد کھوکھر نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481