اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب حکومت کے فنڈز سے کوھالہ میں سڑک منصوبے کا افتتاح

پنجاب حکومت کے فنڈز سے کوھالہ میں سڑک منصوبے کا افتتاح

 

کوھالہ (نوید اکرم عباسی) حکومت پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے مری کوھالہ منصوبہ کے دو کلومیٹر کنیر پل تا کوھالہ بازار ازسرنو بحالی کے لیے افتتاحی تقریب اور تختی لگا کر افتتاح کیا گیا اس موقع پر سکریٹری جنرل مسلم لیگ خیبرپختونخواہ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ سردار فرید خان نے افتتاح کیا ۔ عوام علاقہ نے اس موقع پر حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس منصوبہ کے لیے رقم مختص کی اور اس سے قبل کوھالہ میں حکومت پنجاب کے ایک سرکاری ریسٹ ہاؤس کی تعمیر اور اس تک سڑک سے کوھالہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور سرکل بکوٹ کے عوام کو بھی فائدہ ملے گا اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی نے خصوصی شکریہ پنجاب حکومت کا کیا کہ جنکے فنڈ سے خیبرپختونخواہ کے اس ضلع ایبٹ آباد کے عوام کو سہولت ملے گی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کوھالہ کے مقام پر حکومت پنجاب سے بڑے ہسپتال کی جلد تعمیر شروع کروا سکیں تاکہ عوام کو کوھالہ پل پر دھرنے دے کر اپنے مطالبات کے حق کے لیے دوبارہ نہ آنا پڑے سردار فرید خان نے کہا کہ مسلم لیگ کا منشور ھے کہ عوام کو سہولیات دیں اور میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ سرکل بکوٹ کے عوام کے حقوق انکو مل سکیں ۔اس موقع پر چئیرمین مجہوماں عبدالجبار عباسی ایڈووکیٹ سابقہ چئیرمین بیروٹ ندیم عباسی عطاء الرحمن عباسی ودیگر نے بھی شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری دانش عباسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا surkhi bana doo


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481