اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مائی ڈیر مسٹر جناح

مائی ڈیر مسٹر جناح مائی ڈیر مسٹر جناح

لاہور
۱۰ نومبر ۱۹۳۷ء

مائی ڈیر مسٹر جناح
سر سکندر اور ان کے احباب سے متعدد گفتگوؤں کے بعد اب میری قطعی رائے ہے کہ سر سکندر اس سے کم کسی چیز کے خواہش مند نہیں کہ مسلم لیگ اور صوبائی پارلیمانی بورڈ پر ان کا مکمل قبضہ ہو۔ آپ کے ساتھ ان کے معاہدہ میں یہ مذکور ہے کہ پارلیمانی بورڈ کی تشکیل از سر نو عمل میں آئے گی اور اس میں یونینسٹ پارٹی کو اکثریت حاصل ہوگی۔ سر سکندر نے مجھے بتایا ہے کہ آپ نے بورڈ میں ان کی اکثریت تسلیم کرلی ہے۔ میں نے چند دن ہوئے آپ سے دریافت کیا تھا کہ کیا واقعی آپ نے پارلیمانی بورڈ میں یونینسٹ اکثریت منظور کر لی ہے؟ ابھی تک آپ نے مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ ذاتی طور پر میں سر سکندر کو وہ اکثریت دینے کا مخالف نہیں جس کے وہ طالب ہیں لیکن جب وہ مسلم لیگ کے عہدیداروں میں مکمل رد و بدل کا مطالبہ کرتے ہیں تو منشائے معاہدہ سے تجاویز کر جاتے ہیں۔ بالخصوص سکریٹری (کی علاحدگی کا مطالبہ) حالانکہ انھوں (سکریٹری نے) نے لیگ کی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ لیگ کی مالیات پر بھی ان ہی کے آدمیوں کا اختیار ہو۔ میرے خیال میں تو وہ اس طرح مسلم لیگ پر قبضہ اُسے ختم کر دینا چاہتے ہیں. صوبے کی رائے سے پوری آگاہی رکھتے ہوئے میں مسلم لیگ کو سر سکندر اور ان کے احباب کے حوالے کر دینے کی ذمہ داری نہیں لے سکتا۔ اس معاہدے سے پہلے ہی لیگ کے وقار کو صدمہ پہنچا ہے اور یونینسٹوں کے ہتھکنڈے اسے اور بھی نقصان پہنچائیں گے۔ انھوں نے ابھی تک مسلم لیگ کے منشور پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں نہ ہی وہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لاہور میں مسلم لیگ کا اجلاس وہ فروری کی بجائے اپریل میں چاہتے ہیں۔ میرا قیاس ہے کہ وہ صوبہ میں اپنی زمینداره لیگ کے قیام و استحکام کے لیے مہلت چاہتے ہیں۔ شاید آپ کو معلوم ہو گا کہ لکھنو سے واپسی پر سر سکندر نے ایک زمیندارہ لیگ قائم کی ہے جس کی شاخیں اب صوبہ بھر میں قائم کی جا رہی ہیں۔ اندریں حالات براہ کرم مجھے مطلع فرمائیے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئیے۔ اگر ہو سکے تو بذریعہ تار اپنی رائے سے مطلع فرمائیے وگرنہ فوری ایک مفصل خط تحریر فرمائیے۔

آپ کا مخلص
محمد اقبال
بار ایٹ لا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481