اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سہیل آفریدی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے

سہیل آفریدی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ ان کی اسلام آباد کے لیے روانگی کی پرواز شام ساڑھے چھ بجے شیڈول تھی، تاہم پرواز تقریباً تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہو کر روانہ ہوئی۔

اسلام آباد روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور زیر حراست کارکنان سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، عمر ڈار، ریحانہ ڈار، نعیم حیدر پنجوتھہ، شفیع جان، شوکت بسرا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481