پنجاب اور سندھ میں آج شام کے وقت شدید دھند چھا گئی، جس سے ماحول ہر طرف دھندلا ہو گیا۔ موٹر وے پولیس نے دھند کے باعث زیادہ متاثرہ موٹر وے کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ موٹر وے ایم-3 (فیض پور تا جڑانوالہ) اور ایم-5 (رحیم یار خان تا روہڑی) دھند کے باعث مکمل بند کر دی گئی ہیں۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار کم رکھیں، محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
