اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وادی تیراہ میں آپریشن،متاثرین کی نقل مکانی 10جنوری سے شروع

وادی تیراہ میں آپریشن،متاثرین کی نقل مکانی 10جنوری سے شروع

وادی تیراہ میں آپریشن کی تیاری، متاثرین کی نقل مکانی 10 جنوری سے شروع ہوگی

خیبر: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے وادی تیراہ کے علاقے میدان ملک دین خیل میں آپریشن کی تیاری کے پیش نظر متاثرین کی نقل مکانی کا عمل کل سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگا۔ گزشتہ تین روز سے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن جاری ہے اور 10 جنوری سے نقل مکانی کے شیڈول کے مطابق عمل شروع کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے پائیندی چینہ میں متاثرین کے لیے خصوصی رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اب تک 2,500 سے زائد خاندان رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں 176 خاندانوں کو نادرا اور دیگر محکموں سے کلئیرنس کے بعد ابتدائی طور پر فی خاندان 2.5 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ دیگر رجسٹرڈ خاندانوں کو بھی ایڈوانس مالی امداد دی جا رہی ہے۔

نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو 2.5 لاکھ روپے ایڈوانس اور ماہانہ 50 ہزار روپے امدادی رقم فراہم کی جائے گی، جس پر وہ اپنی مرضی کی رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ نقل مکانی کا عمل 25 جنوری تک جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا اور آپریشن کے بعد متاثرین کی واپسی اور بحالی کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ وادی تیراہ کے میدان کی مجموعی آبادی ایک لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

حکام کے مطابق مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکان کے لیے معاوضہ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ اقدام علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مالی و رہائشی مدد کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481