اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی فوج نے بحیرہ کیریبین میں آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

امریکی فوج نے بحیرہ کیریبین میں آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

امریکی فوج نے وینزویلا پر دباؤ کی مہم کے تحت پابندیوں کی زد میں آنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

جمعے کو جاری بیان میں امریکی فوج کی سدرن کمانڈ نے بتایا کہ اس کی فورسز نے اولینا (Olina) نامی آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی حکام نے واضح نہیں کیا کہ ٹینکر کو کس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا یا مبینہ خلاف ورزیوں کی مزید تفصیلات کیا ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق اولینا ٹینکر پر اس کے سابقہ نام منیروَا ایم (Minerva M) کے تحت روسی تیل کی نقل و حمل کے باعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

یہ کارروائی اس واقعے کے دو روز بعد سامنے آئی ہے جب امریکی فورسز نے دو دیگر آئل ٹینکروں پر قبضہ کیا تھا، جن میں روسی پرچم بردار میرینیرا آئل ٹینکر بھی شامل تھا جو پہلے بیلا-1 کے نام سے جانا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد پابندیوں کی زد میں آنے والے آئل ٹینکروں کے خلاف ناکہ بندی اور کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔