اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جناح باغ جلسے کے لیے 25 لاکھ روپے سیکیورٹی جمع

جناح باغ جلسے کے لیے 25 لاکھ روپے سیکیورٹی جمع

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جناح باغ میں ہونے والے جلسے کے لیے مزار قائد انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق 25 لاکھ روپے سیکیورٹی رقم جمع کرادی ہے۔

مزار قائد انتظامیہ کے مطابق یہ رقم ممکنہ نقصانات یا سیکیورٹی کے انتظامات کے پیشگی انتظامات کے لیے جمع کروائی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے یہ رقم پے آرڈر کی شکل میں جمع کروائی تاکہ جلسے کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورتحال یا نقصان سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہوں۔

انتظامیہ نے قبل ازیں جلسے کی اجازت دینے سے قبل ممکنہ نقصانات کے ازالے کے لیے پیشگی رقم جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ اقدام جلسے کی شفاف اور محفوظ میزبانی کو یقینی بنانے اور سیاسی تقریبات میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481