Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنوبی وزیرستان،وانا میں دھماکہ،جے یو آئی رہنما زخمی

جنوبی وزیرستان،وانا میں دھماکہ،جے یو آئی رہنما زخمی

 جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے اہم رہنما اور وفاق المدارس العربیہ کے ذمہ دار مولانا سلطان زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ وانا بازار میں کونڑا چینہ مدرسہ کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمی مولانا سلطان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481