اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجگور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گرد گرفتار

پنجگور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گرد گرفتار

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، جو مختلف کالعدم تنظیموں کے لیے ریکی کر رہا تھا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ساجد نے بی ایل ایف اور بی ایل اے جیسے فتنہ الخوارج میں شامل دہشت گرد تنظیموں کے لیے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کیا۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد پھیلانے میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہا تھا اور یونیورسٹی آف تربت میں تدریسی فرائض انجام دے رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ساجد احمد کا تعلق بلوچ یکجہتی کونسل (بی وائی سی) کی لیڈر شپ سے بھی رہا ہے۔ حال ہی میں تین دیگر نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سینئر حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کی منصوبہ بندی کے تحت کم عمر افراد کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائی کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام کی حفاظت اور صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481