اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہو رہا ہے

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہو رہا ہے

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، جو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صوبائی کابینہ محدود وسائل اور مختلف چیلنجز کے باوجود عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہے اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو قبائلی چیف بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ صوبے میں ایک متحرک اور فعال کابینہ کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان کو بھی دہشتگردی کی لہر کا سامنا ہے، جس کے باعث صوبے کو متعدد مسائل درپیش ہیں۔ تاہم دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے جنگ جاری ہے اور ریاست اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ، کابینہ کے ارکان اور صوبائی سیاسی قیادت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان کی کابینہ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔

انہوں نے معرکۂ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو ایسا سبق سکھایا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کراچی سے چمن تک شاہراہ کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ صوبے میں بیک وقت چار دانش اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی اور عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، جو حکومت کی سنجیدہ اور عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481