اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

5 بڑے نہ تو ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے

5 بڑے نہ تو ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے

پی ٹی آئی ہر منگل کو ملاقات کے لیے جیل آتی ہے لیکن ایک ماہ سے زائد عرصے سے بانی پارٹی سے کسی ملاقات کی اجازت نہیں ملی

پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کی بات بڑوں تک پہنچ گئی ہے تو اسے زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل والی سڑک پر پولیس چیک پوسٹ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 بڑے نہ تو ملاقات کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے بیان کا مقصد یہ تھا کہ عدالتی احکامات، ایس او پیز اور جیل قوانین کی پاسداری نہ ہونے کی صورت میں ملاقاتیں فراہم نہ کی جانا دراصل "بھیک مانگنے” کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہر منگل کو ملاقات کے لیے جیل آتی ہے لیکن ایک ماہ سے زائد عرصے سے بانی پارٹی سے کسی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ ملاقاتوں کو متنازعہ بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے بانی کی بہنوں اور وکلاء کی ملاقات ضروری ہے۔

علاوہ ازیں، بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران اسماعیل نے ان سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے وضاحت دی کہ وہ کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ پارٹی کو اس پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی کوششوں کی ستائش ہونی چاہیے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481