اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری

شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری

محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری بدھ 21 جنوری 2026 کو متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان المعظم کا نیا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اسی روز شام کے وقت کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی، جبکہ اتنی کم عمر میں چاند کا نظر آنا سائنسی طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔ عام طور پر رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند 32 سے 33 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں یہ دورانیہ 30 سے 31 منٹ ہوگا۔ مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود ہونے کی صورت میں بھی چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 29 رجب کو بھی ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ شعبان المعظم کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481