ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اوباڑو میں گڈو لنک روڈ چوک ماڑی کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور دو معصوم بچے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق گرگیج برادری سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا چھا گئی۔
