اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع

راولپنڈی میں دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں دفعہ 144 میں مزید سات روز کی توسیع کر دی ہے، جس کا اطلاق 7 جنوری تک رہے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر عمل کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481