اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مٹیاری:قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ،4 افراد جاں بحق

مٹیاری:قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ،4 افراد جاں بحق

وین میں سوار 7 افراد ٹریلر کے نیچے دب گئے، جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے

مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹریلر کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد بے قابو ہو کر ٹریلر سڑک پر موجود مسافر وین پر جا گرا۔ وین میں سوار 7 افراد ٹریلر کے نیچے دب گئے، جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سکھر سے حیدرآباد جا رہی تھی اور اس میں 15 سے زائد مسافر سوار تھے۔ وین کے اگلے حصے میں بیٹھے مسافر محفوظ رہے اور بروقت خود کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481