اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قاسم سکندر حیات عباسی کی ایبٹ آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن

قاسم سکندر حیات عباسی کی ایبٹ آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ کا اعزاز قاسم سکندر حیات عباسی نے جماعت نہم ایبٹ آباد بورڈ امتحانات میں گورنمنٹ سکولوں میں 600 میں سے 567 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایبٹ آباد بورڈ کے سرکاری سکولوں کے جماعت نہم دھم گیارھویں بارھویں جماعت کے ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں بروز پیر 5 جنوری نو بجے دن کو جلال بابا ھال میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں قاسم حیات عباسی سمیت دیگر طلباء کو سرٹیفکیٹ اور اعزازات سے نوازا جائے گا ۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کے ہیڈ ماسٹر پرنسپل صاحبان کو مطلع کردیا گیا ھے اور طلباء اور انکے سرپرستوں کو بھی مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کریں ۔
سرکل بکوٹ ضلع ایبٹ آباد کا قدیم اور معروف مادر علمی گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ کا اعزاز ھے کہ اس کا ہونہار طالب علم جو اپنی محنت لگن سے اس مقام تک پہنچا اس میں ادارے کے پرنسپل شہذاد احمد عباسی اور ان کے استاتذہ کرام کی محنت کی بدولت گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اس موقع پر عوام علاقہ اور چئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی سابقہ کونسلر اسکار نیاز عباسی مصباح عباسی سردار محمود ایاز عباسی ودیگر نے پرنسپل شہذاد عباسی جملہ سٹاف طالب علم قاسم حیات عباسی اور اس کے والد کو مبارکباد پیش کی اور استاتذہ کرام کی محنت پر انکو خراج تحسین پیش کیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481