اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں شدید دھند، مختلف موٹرویز پر ٹریفک معطل

پنجاب میں شدید دھند، مختلف موٹرویز پر ٹریفک معطل

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز پر ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے سینٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور ایم فور خانیوال سے ملتان تک بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، کیونکہ شدید دھند میں لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موٹروے پولیس کے مطابق شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، جبکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔

مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھیں اور رفتار کم رکھیں۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481