اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مفتی شمائل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی

مفتی شمائل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی

مفتی شمائل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی

بھارت کے معروف مذہبی اسکالر مفتی شمائل ندوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس کے بعد ان کی آن لائن سرگرمیوں اور فکری گفتگو کو مزید توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

اسلامی اسکالر اور مبلغ مفتی شمائل ندوی سوشل میڈیا کے ذریعے دینی، فکری اور سماجی موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہیں، جس کے باعث خاص طور پر نوجوان طبقے میں ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ان کا معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ “کیا خدا کا وجود ہے؟” کے موضوع پر ایک تفصیلی مباحثہ ہوا تھا۔ تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اس مکالمے میں جاوید اختر نے خدا کے وجود سے اختلاف کیا، جبکہ مفتی شمائل ندوی نے دلائل کے ساتھ اپنے مؤقف کا دفاع کیا۔ مباحثہ سخت مگر مہذب انداز میں مکمل ہوا، جسے ناظرین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی۔

اس مباحثے کے بعد سوشل میڈیا پر مفتی شمائل ندوی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ان کے طرزِ گفتگو کو سراہا جانے لگا۔ ناقدین اور حامیوں دونوں کا کہنا ہے کہ ان کی گفتگو میں استدلال، شائستگی اور مکالمے کی روایت نمایاں ہوتی ہے، جو انہیں ایک وسیع حلقے تک مؤثر انداز میں پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔

انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مفتی شمائل ندوی کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481