اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے امور امریکا چلائے گا،ٹرمپ

اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے امور امریکا چلائے گا،ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں قیادت کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے عمل تک وینزویلا کے معاملات امریکا خود سنبھالے گا۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی آئندہ قیادت کے لیے ماریہ کورینا کے نام پر غور کیا جانا چاہیے۔

امریکی صدر کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ایک ہفتہ قبل سرنڈر کرنے کا پیغام دیا گیا تھا، جبکہ ان کا انتخاب شرمناک قرار دیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کے خلاف جنگ کا حصہ ہے، کیونکہ امریکا ہر سال منشیات کے باعث بڑی تعداد میں جانیں کھو رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں کارروائی کی اور صدر مادورو کو کامیابی سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے تاریخ کا بہترین اور مؤثر آپریشن انجام دیا، جس میں زمینی، فضائی اور بحری راستے استعمال کیے گئے۔ بیان کے مطابق کارروائی کے دوران دارالحکومت کاراکاس میں بجلی بھی بند کی گئی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کیا گیا اور انہیں نیویارک میں عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا وینزویلا کے معاملات اس وقت تک چلائے گا جب تک اقتدار کی منتقلی مکمل نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا وینزویلا پر مزید کارروائی کے لیے تیار ہے، تاہم پہلے حملے کو ہی کامیاب قرار دیتے ہوئے دوسرے حملے کی ضرورت سے انکار کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام آزاد اور خودمختار ہیں اور امریکا ان کی بہتری چاہتا ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں آنے والی زیادہ تر منشیات وینزویلا سے منسلک تھیں اور مادورو کے مبینہ جرائم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کے مطابق وینزویلا کے صدر کو پہلے ہی علم ہو چکا تھا کہ امریکی بحری بیڑے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی، امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، جبکہ اس آپریشن کے دوران کسی امریکی فوجی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب وینزویلا کی حکومت یا آزاد بین الاقوامی ذرائع کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481