اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون جلوہ گر

نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون جلوہ گر

اسلام : نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون جلوہ گر ہوگیا۔

سپارکو ترجمان کے مطابق یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے،اس سے قبل  جاری سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون اکتوبر 2025 سے اُفق پر رونما ہوا تھا، اِس بار کواڈرینٹڈ شہابی بارش بھی عروج پر ہو گی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سپر مون شام 5:51 بجے طلوع ہوگا، چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی، 3 اور 4 جنوری کو یہ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے، چاند عام طور پر اس بار پورے چاند سے 6-7 فیصد بڑا اور 10 فیصد روشن دکھائی دے گا۔

 

خیال رہے اگلا سپر مون رواں سال  کے آخر میں نومبر 2026 میں دکھائی دے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481