اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ،گن مین جاں بحق،3 زخمی

شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ،گن مین جاں بحق،3 زخمی

جھنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے بھائی اور سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ فواد اکرم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک گن مین جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، جہاں شیخ فواد اکرم اپنے گن مینوں کے ہمراہ جا رہے تھے۔ پٹرول پمپ کے قریب ان کی گاڑی ملزمان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد دونوں فریقین کے گن مینوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شیخ فواد اکرم کا ایک گن مین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، قانون کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معمولی تنازعے کو تشدد اور فائرنگ میں تبدیل کرنا امنِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481