اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گیس سلنڈر لیکج کے باعث گھر میں آتشزدگی،5افراد زخمی

گیس سلنڈر لیکج کے باعث گھر میں آتشزدگی،5افراد زخمی

گیس سلنڈر لیکج کے باعث گھر میں آتشزدگی،5افراد زخمی

 

فیصل آباد میں گیس سلنڈر سے لیکج کے باعث آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

واقعہ فیصل آباد کے علاقے 75 ج ب میں پیش آیا، جہاں عبدالرشید کے گھر میں موجود گیس سلنڈر خراب تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق عبدالرشید کا بیٹا گھر کے اندر ہی سلنڈر کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک گیس خارج ہونا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں عبدالرشید کا بھتیجا نبیل، بیٹے عبداللہ اور سعد اللہ جبکہ اہلیہ نور صباء اور بیٹی رابعہ جھلس گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد برن یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481