اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

5 بڑوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے،رانا ثناء اللّٰہ

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے سیاسی کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت، وزیراعظم، بانی پی ٹی آئی سمیت پانچ اہم سیاسی شخصیات کو باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اس تجویز پر پیپلز پارٹی بھی حکومت کے ساتھ متفق ہے۔ ان کے مطابق اگر پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف چلنے والی مہم کو روکے تو حالات میں بہتری آ سکتی ہے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، انہیں بند ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی قیادت یہ مؤقف اختیار کر کے بری الذمہ نہیں ہو سکتی کہ ان اکاؤنٹس پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں، بلکہ پارٹی قیادت کو ان سے واضح طور پر لاتعلقی کا اظہار کرنا ہوگا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن سے ملاقات کے موقع پر جیل انتظامیہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی کال کامیاب نہیں ہو گی اور پہیہ جام کرنے کی کوشش بھی ناکام رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی پیش رفت اسی وقت ممکن ہے جب ملک کی بڑی سیاسی شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے عملی اقدامات ہوں۔

رانا ثناءاللّٰہ کے مطابق شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بانی پی ٹی آئی سمیت اہم رہنماؤں کے درمیان براہِ راست اعتماد سازی کے بغیر کوئی بریک تھرو ممکن نہیں، جبکہ ان کے یا دیگر رہنماؤں کے باہمی رابطوں سے بھی کوئی بڑا نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481