اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیو یارک،پہلے مسلمان میئر نے قرآن پر حلف اٹھا لیا

نیو یارک،پہلے مسلمان میئر نے قرآن پر حلف اٹھا لیا

نیو یارک: امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر اپنے عہدے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ حلف برداری کی تقریب سٹی ہال نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیم نے انہیں حلف دلایا۔ اس موقع پر میئر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

ظہران ممدانی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں، جنہوں نے 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر الیکشن میں 50.78 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ وہ نیویارک کے 112 ویں میئر منتخب ہوئے ہیں۔

میئر ممدانی کو الیکشن کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ریپبلکن امیدوار کی شکست کے بعد ٹرمپ نے انہیں مبارکباد دی اور نیویارک کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481