اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عثمان ہادی کے قتل کے خلاف انقلاب منچہ کا شاہ باغ میں دھرنا

عثمان ہادی کے قتل کے خلاف انقلاب منچہ کا شاہ باغ میں دھرنا

عثمان ہادی کے قتل کے خلاف انقلاب منچہ کا شاہ باغ میں دھرنا

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے خلاف ان کے سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ نے شاہ باغ میں دھرنا دیا۔ جمعہ کی نماز کے بعد انقلاب منچہ اور جولائی منچہ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈھاکا یونیورسٹی کی مرکزی مسجد سے احتجاجی جلوس نکالا، جو شاہ باغ پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دھرنے کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔ انقلاب منچہ کے ممبر سیکرٹری عبداللہ الجابر نے کہا کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے جانے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر رات بھی شاہ باغ میں گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

عبداللہ الجابر نے مزید کہا کہ صبح تک ملک بھر سے لوگ احتجاج میں شامل ہوں گے اور حکومت کی جانب سے فوری کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر شٹر ڈاؤن کی دھمکی بھی دی گئی۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ عثمان ہادی کے قتل کے مقدمے میں متحد ہوں۔

دھرنے کے دوران انقلاب منچہ نے اپنے تین نکاتی مطالبات کو دہرایا، جن میں تیز رفتار ٹرائل ٹربیونل کا قیام اور زیادہ سے زیادہ 30 دن میں مقدمے کا فیصلہ، غیر جانبدار بین الاقوامی اداروں کی شمولیت سے تحقیقات، اور سول و عسکری انٹیلی جنس اداروں میں مبینہ ملوث افراد کی گرفتاری اور سزا، نیز مشیر داخلہ، معاون خصوصی اور مشیر قانون کا استعفیٰ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شریف عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا کے بیجوئے نگر علاقے میں فائرنگ کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں بعد ازاں سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں 18 دسمبر کو دورانِ علاج وہ جاں بحق ہو گئے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481