اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت اپوزیشن جماعتوں کبساتھ بات کرنا چاہتی ہے،راناثناءاللہ

حکومت اپوزیشن جماعتوں کبساتھ بات کرنا چاہتی ہے،راناثناءاللہ

مولانا فضل الرحمان بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر بیٹھنے سے گریز کر رہے ہیں، جو سیاسی صورتحال کے لیے حوصلہ افزا نہیں

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اپوزیشن سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف نے خود کو مذاکراتی عمل سے الگ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر بیٹھنے سے گریز کر رہے ہیں، جو سیاسی صورتحال کے لیے حوصلہ افزا نہیں۔ ان کے مطابق اس معاملے پر حتمی مؤقف وزیر اعظم ہی پیش کر سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی سمیت حکومت کے تمام اتحادی شامل ہوں گے، تاکہ مشاورت کو وسیع اور بامقصد بنایا جا سکے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مشروط مذاکرات پر آمادہ نہیں۔ ان کے مطابق پارٹی کے مطالبات میں نئے انتخابات کا انعقاد، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور بانی پی ٹی آئی تک پارٹی رہنماؤں اور اہلِ خانہ کی رسائی شامل ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481