اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

 لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ کے دورۂ لاہور کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 26 سے 28 دسمبر تک پنجاب میں قیام کریں گے، اس دوران وہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے دورے کے دوران پنجاب اسمبلی جائیں گے جہاں وہ اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ صحافیوں اور طلبہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک قافلے کی صورت میں موٹروے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481