اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قاضی انور ایڈووکیٹ نے علیمہ خان سے معافی مانگ لی

قاضی انور ایڈووکیٹ نے علیمہ خان سے معافی مانگ لی

علیمہ خان کے بارے میں غلط معلومات کی بنیاد پر بات کی، جس پر وہ شرمندہ ہیں اور احترام کے ساتھ معافی چاہتے ہیں

سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان سے معذرت کر لی ہے۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے وائس میسج کے ذریعے علیمہ خان سے معافی مانگی۔

وائس میسج میں قاضی انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے علیمہ خان کے بارے میں غلط معلومات کی بنیاد پر بات کی، جس پر وہ شرمندہ ہیں اور احترام کے ساتھ معافی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ان کے لیے قابل احترام ہیں اور بانی پی ٹی آئی ان کے لیڈر ہیں، اس لیے ان کی بہنوں کے بارے میں کسی قسم کی نازیبا گفتگو نہیں ہونی چاہیے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ ان کے الفاظ غلط فہمی کا نتیجہ تھے اور وہ اپنی بات پر ندامت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے چند روز قبل صوبائی صدر انصاف لائر فورم اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ استعفیٰ دینے کے بعد ایک نجی ٹی وی ٹاک شو میں انہوں نے علیمہ خان سے متعلق گفتگو کی تھی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ علیمہ خان کے کہنے پر پارٹی قیادت نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481