اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ کی لاش دفن کرنے والہ ملزم گرفتار

ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ کی لاش دفن کرنے والہ ملزم گرفتار
ایبٹ آباد ،ڈاکٹر وردہ کی لاش گڑھے میں دفن کرنے والہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں پولیس نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر مقتول شمریز کے گھر سے مقتولہ کی ذاتی اشیاء اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزم عادل ولد چن زیب سکنہ بنوٹہ کی نشاندہی پر شمریز کے مکان میں ایک کمرے کی کھڑکی میں قائم خفیہ خانے سے ڈاکٹر وردہ مشتاق کا موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ، ایک فوٹو، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گینتی اور بیلچہ برآمد ہوئے۔

مزید تفتیش اور انکشاف پر اسی خفیہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی ملا، جس میں دو آر پی جی سیون گولے، دو ہینڈ گرنیڈ، مختلف بور کی رائفلیں، 12 بور اسلحہ، دوربینیں، خنجر، تقریباً 100 کارتوس اور مختلف بور کے میگزین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے آر پی جی گولوں اور ہینڈ گرنیڈز کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ، آرمز ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481