اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رینجرزاورسندھ پولیس کاگینگزکیخلاف آپریشن،9ڈاکو ہلاک

رینجرزاورسندھ پولیس کاگینگزکیخلاف آپریشن،9ڈاکو ہلاک

پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے گھوٹکی کے کراس بند خان گڑھ چوک میں جرائم پیشہ گینگز کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران 9 ڈاکو ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ہلاک شدہ دو ڈاکو پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، جن کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ آپریشن کے دوران 8 مغوی افراد کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ بھاری اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون اور گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے افغانستان کی حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی سے لاتعلقی اختیار کرے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بھارت اپنی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کی سالمیت کے معاملے میں دینی طبقہ اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اور داخلی و خارجی خطرات کے باوجود قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481