اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعتِ اسلامی کا15جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان

جماعتِ اسلامی کا15جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان

 جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے 15 جنوری سے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے منصورہ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

 

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا فقدان ہے اور سیاست پر چند خاندانوں کی اجارہ داری قائم ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی نظام کو مسلسل کمزور کیا جا رہا ہے اور مقامی حکومتوں کے اختیارات سلب کیے جا رہے ہیں۔

 

امیرِ جماعتِ اسلامی نے مطالبہ کیا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں تاکہ عوام کو براہِ راست فیصلوں میں شریک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی موجودہ نظام کے اندر رہتے ہوئے اصلاحات کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتی ہے اور ہر دور میں ارتقا کے اصول کو اپناتی رہی ہے۔

 

حافظ نعیم الرحمٰن نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہونا ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان مطالبات کے حق میں جماعتِ اسلامی 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم کا آغاز کرے گی، جس کے ذریعے عوامی رائے کو منظم انداز میں سامنے لایا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481