اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ 9 مئی،مزید 2 مقدمات میں فیصلے جاری

سانحہ 9 مئی،مزید 2 مقدمات میں فیصلے جاری

 

لاہور: سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے 7 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ 22 ملزمان کو بری کر دیا۔ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی۔ عدالت نے شہزاد خرم، میاں اسلم اقبال، علی ملک اور شبنم جہانگیر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 20 ملزمان کو سزا اور 5 کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس مقدمے میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید جبکہ محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 11 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ایسے واقعات میں سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481