اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوامی حقوق کی جنگ آخری حد تک لڑوں گا،عمران خان

عوامی حقوق کی جنگ آخری حد تک لڑوں گا،عمران خان

عوامی حقوق کی جنگ آخری حد تک لڑوں گا،عمران خان

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عوام کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں اور اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یا تو عوام کو ان کے حقوق دلوا کر رہوں گا یا ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہوں۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم تک پہنچایا۔ ان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں اور عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں کیونکہ موجودہ حالات میں احتجاج کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تمام سیاسی اسیران بالخصوص خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اب مزید انتظار ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قید پر بھی شدید تحفظات رکھتے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ انہیں صرف اہلیہ ہونے کی بنیاد پر قید میں رکھا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت دینے کے بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔ ان کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکیل سلمان صفدر سے صرف مختصر ملاقات ہوئی، جبکہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت نہ عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کے وکلا موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481