اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے

کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے

کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے-کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ریلوے لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ سبی اور مشکاف کے درمیان جبکہ دوسرا سریاب کے علاقے میں ہوا، جس کے باعث ریلوے انفراسٹرکچر متاثر ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد حفاظتی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ مقامات پر ریلوے لائنوں کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کل سے معمول کے مطابق اپنی سروس دوبارہ شروع کرے گی، جبکہ دیگر ٹرینوں کی بحالی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مسافروں کو سفر سے قبل متعلقہ حکام سے تازہ معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481